health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو امریکی ایجنسی سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دے دیا

 



 (لاہور نیوز)   پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو امریکی ایجنسی سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، سی آئی اے کا نمائندہ زلمے خلیل زاد عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کر رہا ہے، ہمارے مؤقف کی تائید ہو رہی ہے یہ غیر ملکی نمائندہ ہے، ہم پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، عمران خان قانون سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے اقتصادی حوالے سے بھی دیکھنا ہے الیکشن کیلئے فنڈز موجود ہیں یا نہیں، ہمیں سوچنا چاہیے ریاست اول ہے یا عمران کی خواہش، ہم نے حالات کو دیکھ کر چلنا ہے، عمران خان جیسے فتنوں سے ہم نے پاکستان کو محفوظ کرنا ہے۔

جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو ایجنڈا پاکستان میں شروع کیا گیا ہے اسے کامیاب نہیں ہونےدیں گے، عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے محرکات سامنے لانے چاہیئں۔

No comments:

Post a Comment