عوام ہوجائیں تیار!گرمیوں سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ کےطبل بج گئے
(ویب ڈیسک)ماہرین نے گرمیوں کی آمد سے قبل ہی لوڈشیڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجاڈالی۔
تفصیلات کےمطابق گرمیوں میں بجلی کی 58فیصد پیدوار مہنگے درآمدی فرنس آئل سے، 25 فیصد پن بجلی،13 فیصد جوہری توانائی سے اور 4 فیصد پیداوار متبادل توانائی سے کی جاتی ہے لیکن آتی گرمی میں خرابی کے باعث نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجکٹ 969میگاواٹ پن بجلی دستیاب نہیں ہوگی۔
صورتحال کو ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔ ماہر توانائی ڈاکٹر بشارت کا کہنا تھا کہ ملک میں امپورٹٹڈ ایل این جی فرنس آئل کوئلہ خریدنے کیلئے ڈالر نہیں ہیں، پلانٹس بند پڑے ہیں جب گرمیوں میں اے سی چلنے شروع ہونگے، رمضان آئے گا آپکے پاس بجلی ہوگی نہیں۔واضح رہے کہ رواں سال ملک میں 18 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ ہوچکا ہیں۔ ترسیلی نظام محض 24 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے جبکہ گرم موسم میں مجموعی طلب 30 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرجائے گی۔
No comments:
Post a Comment