health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

ہائیکورٹ کی مہلت ختم، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز الرٹ، پی ٹی آئی کارکن بھی جمع

 


لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ملی مہلت ختم ہوگئی۔

گزشتہ روز  عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن آج صبح 10 بجے تک روکنےکا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو مال روڈ، کینال پل، دھرمپورہ پل اور ٹھنڈی سڑک سے 500 میٹر پیچھے رہنے کی ہدایت کی تھی جب کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

 زمان پارک کے قریب پانچ اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی سات کمپنیاں الرٹ ہیں اور نئی ہدایات کی منتظر ہیں۔

ادھر پولیس کے پیچھے ہٹنےکے بعد کارکن پہلے سے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگالیے گئے،  ڈنڈوں، کنچوں اور غلیلوں کا بڑا ذخیرہ بھی جمع کرلیا۔

 پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پرسماعت لاہور ہائیکورٹ میں شروع 

دوسری جانب زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت لاہور ہائی کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔

آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ درخواست گزار فواد چوہدری کدھر ہیں، ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں، عدالت نے کہا کہ  دس بجے کا وقت تھا وہ یہاں کیوں نہیں ہیں، کیا یہ ان کی سنجیدگی ہےکہ وہ 10 بجے یہاں موجود نہیں ہیں۔

No comments:

Post a Comment