health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

پنجاب کے سکولوں میں 5 لاکھ80ہزار بچے داخل کرنے کا ہدف،بدلے میں سکول سربراہان نے کیا مطالبہ کر دیا ؟ جانیے


لاہور(لیڈی رپورٹر) ایک طرف پنجاب بھر کے سکولوں میں 5 لاکھ 80 ہزار آؤٹ آف سکول بچے داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے  تو دوسری جانب   ہزاروں سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا۔سکول سربراہان نے زائد تعداد والے سکولوں میں نئے بینچ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 74 ہزار اضافی بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا ہے۔سکول سربراہان نے ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں مزید فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں موجود 20 فیصد فرنیچر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اضافی انرولمنٹ کرنی ہے تو نیا فرنیچر بھی فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ داخلوں کا ہدف پورا کرنیوالے سکولوں کو اضافی فرنیچر فراہم کیا جائیگا، اضافی فرنیچر کی فراہمی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment