health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والی 16 اشیاءکی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی


 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوٹیلیٹی سٹور ز پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی والی اشیاءکی خریداری کیلئے شناختی کی شر ط ختم کر دی گئی تاہم آٹا ، گھی اور چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار ہے ۔

21 مارچ سے یوٹیلٹی سٹورز پر پانچ ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اطلاق کیا گیا لیکن ایک ہفتے بعد یوٹیلیٹی کارپوریشن کو یہ خیال آیا کہ سبسڈی والی اشیاءپر شناختی کارڈ والی شرط ختم کرنے کی جائے ،تاکہ شہریوں کو سہولت ملے ، دوسرا ساتھ ہی 26 ارب روپے کے سیل کے ہدف کو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، تاہم آٹا چینی اور گھی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی ، اس کے علاوہ دالیں، چاول ، مشروبات، کھجور اور بیسن سمیت بنیادی اشیاءپر شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، 16 اشیاءپر شناختی کارڈ کی شر ط نہیں ہو گی ۔

No comments:

Post a Comment