عمران خان نے 4 سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی صرف اینٹ سے اینٹ ہی بجائی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو وہ اور پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے، عمران خان نے 4 سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی صرف اینٹ سے اینٹ ہی بجائی۔
لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔
گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، عمران خان نے 4 سال میں ایک اینٹ نہیں لگائی صرف اینٹ سے اینٹ ہی بجائی، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام نے جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

No comments:
Post a Comment