health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

اشیائے خور و نوش کی مہنگائی کی شرح سری لنکا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ


سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گذشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے: ورلڈ بینک— فوٹو: فائل
سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گذشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے: ورلڈ بینک— فوٹو: فائل

عالمی بینک نے سالانہ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ ہوا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید میں 38 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بینک نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح مارچ 2023 میں 47.2  فیصد ریکارڈ کی گئی، سری لنکا کے بعد یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گذشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment