health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

ہائیکورٹ: مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا کی جانب سے مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، مریم نواز خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، مریم نواز نے چھ موقعوں پر توہین عدالت کی ہے ،یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے دائر نہیں کی، مجھے مشہوری کی ضرورت بھی نہیں ہے، ہمیں توہین عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے،پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے، عدالت نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

No comments:

Post a Comment