عمران خان جیسا بزدل آج تک پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں آیا: عظمیٰ بخاری
میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انصاف کی دہائیاں دینے والے شخص کی اصلیت کل پوری قوم نے ٹی وی سکرین پر دیکھی،لوگ خفاہیں کہ ہمارے لیڈر کو گیدڑ کیوں کہا جارہا ہے، اب انہوں نے پلستر اتارا ہے تو پولیس کو دیکھ کر باتھ روم میں گھس گئے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا لیڈر وہ ہوتا ہے جو نوازشریف کی طرح سیاسی انتقام کو ہنستے ہنستے برداشت کرتا ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے باتھ روم میں چھپ جاتا ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے جس کی پولیس کو دیکھ کر طبیعت خراب ہوجاتی ہے، گیدڑ وہ ہوتا ہے جو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرتا ہے، اس آدمی نے جان بوجھ کر خطرے کا ڈرامہ بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا آج کل پی ٹی آئی کو پاکستان ٹرک انصاف کہتے ہیں، ایک شخص نے پاکستان کے تمام اداروں کے خلاف اعلان جنگ شروع کر رکھا ہے، جو عدلیہ عمران خان کو ریلیف دے وہ ان کو پسند ہے، جو لوگ قانون کی بات کرتے ہیں وہ عمران خان کو پسند نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلاخوں میں عمران خان جیسا فتنہ پھنسا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کی ہر طرح کی تباہی میں شریک ہے، عدالت ان کو بلارہی ہے یہ توشہ خانہ میں پیش نہیں ہورہے ، کوئی عدالت یہ کہنے کی روادار نہیں کہ جاؤ اور تفتیش میں شامل ہو، آئندہ ہمیں کوئی قانون اور انصاف کا بھاشن نہ دے، عمران خان کے لئے کوئی قانون نہیں، صرف وہ قانون ہے جو عمران خان کہہ رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment