health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

بھارت: ماؤ نواز جنگجوؤں کی کارروائی میں ایک اور پولیس اہلکار ہلاک


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجوؤں کی بچھائی بارودی سرنگ کا نشانہ بننے والا ایک اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیاں گزرتے دنوں کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں، ماؤ نواز جنگجوؤں نے چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں کہ علی الصبح بھارتی پولیس کا اہلکار وہاں سے گذرا، پاؤں بارودی سرنگ پر پڑتے ہی زور دار دھماکہ ہوا اور بھارتی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 بتایا گیا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں قریب کھڑی پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت وجے یادیو کے نام سے ہوئی ہے۔ رواں ماہ چھتیس گڑھ میں آزادی پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment