health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ کی عدالت نےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کر لی اور انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔  پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما  نے کہا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔ میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود کی بات کی۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، انہوں نے دہشت گردوں کو آنے کی دعوت دی، حالات خراب کئے۔ مریم نواز کبھی جتھہ لے کر عدالت پیش نہیں ہوئیں۔

 

No comments:

Post a Comment