کراچی میں والد اور چچا سے عزت بچا کر بھاگنے والی 13 سالہ لڑکی کو شیلٹر ہوم میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، مقدمہ درج
کراچی (ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 13 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کی والدہ کا انتقال ہوچکا، اس کے والد اور چچا اس کے ساتھ غلط حرکات کرتے تھے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے مزید بتایا کہ گھر سے بھاگ کر شیلٹر ہوم گئی تو وہاں شیلٹر ہوم کی ملازمہ کے بیٹے نے ہوس کا نشا نہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے باپ، شیلٹر ہوم کی ملازمہ اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا جب کہ لڑکی کا میڈیکل کراکے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔
No comments:
Post a Comment