عمران خان تفتیش کیلئے حاضر ہوں ورنہ کارروائی ہو گی، پولیس نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طلبی کے نوٹس وفاقی پولیس نے لاہور زمان پارک بھجوائے تھے، ان کے خلاف اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان دو مقدمات میں تفتیش کیلئے تھانہ رمنا پیش ہو جائیں، ورنہ قانونی کارروائی ہو گی، عمران خان کو اپنے ہمراہ مکمل دستاویزات لانے کا بھی کہا گیا ہے۔ دیگر مقدمات میں انہیں کل تھانے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment