health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

مریم نواز کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، رابی پیرزادہ نے کیا کہا؟

 

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑیں۔

مریم نواز کو سیلفی لینا  مہنگا پڑ گیا، رابی پیرزادہ نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑیں۔ 

مریم نواز کی سیلفی لینے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کا شدید الفاظ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اس واقعے پر مجھے افسوس ہوا۔

مریم نواز صاحبہ نے پُر خلوص انداز میں ان خاتون کو سیلفی لینے  کی اجازت دی تھی ، اگر  وہ چاہتیں تو  منع بھی کر سکتی تھیں۔لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

رابی پیرزادہ  نے مزید کہا کہ   سیاسی اختلاف ہم سے تہذیب نہیں چھین سکتا۔ مریم صاحبہ نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے۔ ہم نے اپنے‘۔

یاد رہے کہ 8 اپریل ہفتہ کے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ساتھ سیلفی لینے کا کہ رہی ہیں اس دوران وہ خاتون اچانک ان سے پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ میرا خاندان چور ہے؟

جس کے جواب میں مریم نواز نے کچھ کہے بغیرخاتون سے معذرت کرلی۔ 

No comments:

Post a Comment