health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

توشہ خانہ سے فرح گوگی تک فواد اپنی کرپشن کا حساب دیں، ایم کیو ایم کا ردعمل

 

فوادچوہدری کئی ماہ سےجاری مردم شماری کے دوران کہاں غائب تھے؟ ایم کیو ایم رہنما اورکارکن درست مردم شماری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: رابطہ کمیٹی— فوٹو:فائل
فوادچوہدری کئی ماہ سےجاری مردم شماری کے دوران کہاں غائب تھے؟ ایم کیو ایم رہنما اورکارکن درست مردم شماری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: رابطہ کمیٹی— فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوادچوہدری کئی ماہ سےجاری مردم شماری کے دوران کہاں غائب تھے؟ ایم کیو ایم رہنما اورکارکن درست مردم شماری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ سےفرح گوگی تک فواد چوہدری اپنی کرپشن کا حساب دیں، اپنے دور اقتدار میں عمران خان کو ایک دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کا فرق سامنے آنے پر مردم شماری کو غیرشفاف قراردے دیا۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے 7 وزیروں نے مردم شماری کے معاملے میں خود کو پیپلزپارٹی کو بیچا ہے، اس مردم شماری کی وجہ سے کراچی کی قومی اسمبلی کی دو نشستیں کم ہوجائیں گی۔

No comments:

Post a Comment