health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

ٹرمپ گرفتار، پورن اسٹارمی ڈینیئلز کون ہیں؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹرمپ نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔

ٹرمپ گرفتار، پورن اسٹارمی ڈینیئلز کون ہیں؟

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹرمپ نے اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی  نیویارک کی عدالت میں پیشی متوقع ہے، اس حوالے سے  نیویارک عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے حامی و مخالف بھی عدالت کے باہر موجود ہیں۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ امریکا میں یہ سب کچھ ہورہا ہے ،

خیال رہے کہ ٹرمپ پر 2016 میں اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کورقم دے کر تعلق چھپانے کاالزام ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسٹار می ڈینیئلز کون ہیں۔

اسٹارمی ڈینیئلز کا اصل نام اسٹیفنی کلفرڈ ہے۔ وہ پورن انڈسٹری میں دو دہائیوں سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں۔ وہ پورن فلموں کی ہدایت کاری بھی کر چکی ہیں۔

پورن اسٹارا سٹارمی ڈینیئلز کا دعویٰ ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔سابق صدر ٹرمپ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ رقم اسٹارمی ڈینیئلز کو جھوٹے الزامات لگانے سے روکنے کے لیے ادا کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 2005 میں اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے شادی کی تھی۔

No comments:

Post a Comment