باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، تین دہشت گرد ہلاک
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment