health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

ہجرت ہوئی تو مدینہ خدا کی سرزمین پر سب سے زیادہ وبا والی جگہ تھی، رسول اللہ ﷺ نے کیا دعا فرمائی؟


 ام المومنین حضرت  عائشہ رضی اللہ عنہا  فرماتی ہیں کہ  جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو حضرات  ابوبکر اور بلال رضی اللہ عنہما بخار میں مبتلا ہوگئے، ابوبکر رضی اللہ عنہ جب بخار میں مبتلا ہوئے تویہ شعر پڑھتے :

ہر آدمی اپنے گھر والوں میں صبح کرتا ہے حالانکہ اس کی موت اس کی جوتی کے تسمہ سے بھی زیادہ قریب ہے

اور بلال رضی اللہ عنہ کا جب بخار اترتا تو آپ بلند آواز سے یہ اشعار پڑھتے :

کاش ! میں ایک رات مکہ کی وادی میں گزار سکتا اور میرے چاروں طرف اذخر اور جلیل (گھاس ) ہوتیں۔ کاش ! ایک دن میں مجنہ کے پانی پر پہنچتا اور کاش ! میں شامہ اور طفیل (پہاڑوں ) کو دیکھ سکتا۔ کہا کہ اے میرے اللہ ! شیبہ بن ربیعہ، عتبہ بن ربیعہ ا ور امیہ بن خلف مردودوں پر لعنت کر۔ انہوں نے اپنے وطن سے اس وبا کی زمین میں نکالا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا اے اللہ ! ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت اسی طرح پیدا کردے جس طرح مکہ کی محبت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ! اے اللہ ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما اور مدینہ کی آب و ہوا ہمارے لیے صحت خیز کردے یہاں کے بخار کو جحیفہ میں بھیج دے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب ہم مدینہ آئے تو یہ خدا کی سب سے زیادہ وبا والی سرزمین تھی۔ انہوں نے کہا مدینہ میں بطحان نامی ایک نالے  سے ذرا ذرا بدمزہ اور بدبودار پانی بہا کرتا تھا۔

No comments:

Post a Comment