" میں 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ تو رکھتا ہوں لیکن ۔۔۔" امریکی صدر کا موقف آگیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ابھی تک اس کا اعلان کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس ایسٹر ایگ رول سے پہلے این بی سی کےساتھ ایک انٹرویو میں کہا ، 'میں الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ہم ابھی اس کا اعلان کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔' بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں ڈیموکریٹک امیدوار بننے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس دونوں نے کہا ہے کہ وہ ایک ساتھ انتخاب لڑیں گے۔
این بی سی نیوز نے متعدد نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ مشیر بائیڈن کی دوبارہ انتخابی مہم شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔



No comments:
Post a Comment