سوجی کا حلوہ- Suji Ka Halwa

اجزاء: سوجی ایک پیالی، چینی آدھی پیالی/ ایک کھانےکا چمچہ، تازہ دودہ آدھی پیالی، لونگ 4 عدد، چھوٹی الائچی 4 عدد، زردے کا رنگ حسب ضرورت، پانی آدھی پیالی، تیل 2 کھانے کے چمچے، بادام، پستے(باریک کئے ہوئے) حسب ضرورت۔
ترکیب: سوجی کو فرائی پین میں ہلکا سا بھون کر نکال لیں۔ الائچیوں کو ایک کھانے کے چمچے چینی کے ہمرا پیس لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیسی ہوئی الائچی اور لونگیں بھونیں، اس میں باقی چینی، پانی اور زردے کا رنگ شامل کا رنگ شامل کرکے چند منٹ پکائیں۔ ابال آنے لگے تو اس میں سوجی اور دودھ ڈالیں اور چمچہ چلاتے ہوئے پکائیں۔ آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو کنارہ چھوڑنے تک بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور بادام، پستے سے سجا کر پیش کریں۔
Labels:
Delicious dishes / لذیذ پکوان


No comments:
Post a Comment