health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

عمران کے سہولت کاروں کو پیغام ہے یہ پاکستانی عدلیہ ہے، آپکا جوائے لینڈ نہیں: مریم

 


اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے اور نواز شریف جائے گا، اب نواز شریف آئے گا اور سہولت کار جائیں گے: لیگی چیف آرگنائزر— فوٹوؒفائل
اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے اور نواز شریف جائے گا، اب نواز شریف آئے گا اور سہولت کار جائیں گے: لیگی چیف آرگنائزر— فوٹوؒفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے سہولت کاروں کو پیغام ہے یہ پاکستانی عدلیہ ہے، آپ کا جوائے لینڈ نہیں۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھاکہ گیدڑ کو لیڈر کا ماسک پہنانے کی پوری کوشش کی گئی اور گدھے پر لکیریں ڈال کر اسے زیبرا بنانے کی کوشش کی گئی، سہولت کار گئے تو گدھے سے لکیریں مٹ گئیں، اب یہ گدھا دولتیاں ماررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتاتھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، وہ آج قانون کا سب سےبڑا مفرور ہے، جب عدالتوں نے کہا پیش ہو تو اس دن سے پلاسٹر چڑھا کربیٹھا ہے، چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں لیکن اسکا پانچ ماہ سے پلاسٹر نہیں اترا، عدالت میں پیش نہیں ہوتا، منجی کے نیچے چھپ جاتاہے.

مریم نواز کا کہنا تھاکہ معصوم چہرہ بنا کرکہتا ہےکہ بیوی گھر میں اکیلی تھی، بیوی اکیلی تھی تو پٹرول بم کیا جنات پھینک رہے تھے؟ کیاضمانت پارک میں غلیلیں موکل چلارہےتھے، جنگلے والی گاڑی میں بیٹھتا ہے، گاڑی سے نکلتا ہے تو کالا ڈبہ سر پررکھ لیتا ہے، کالا گھونگھٹ نکال کر دلہن بن جاتا ہے، ڈبہ ہٹا یا تو مینارپاکستان کے اسٹیج کو بنکربنادیا، بلٹ پروف بنکر میں بیٹھ کرکہتا ہے، خوف کا بت توڑ دو۔

ان کا کہنا تھاکہ تمہاری جان قیمتی ہے تو کیا تمہارے سامنے کھڑے لوگوں کی جان سستی ہے؟ اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ ہیں، قوم کے بچوں کوسڑکوں کو مار کھانے کیلئے چھوڑا ہے، یہ اپنے قتل کی روز نئی کہانی گھڑتا ہے، ایسے شخص کو چڑیا گھر میں پنجرے کےپیچھے رکھنا چاہیے۔

لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھاکہ عدالتیں اس پاگل شخص کےکہنے پر سوموٹو نوٹس لے رہی ہیں، الیکشن ضرور ہوگا مگرالیکشن سے پہلے سیلیکشن کا فیصلہ ہوگا، پنجاب اسمبلی کیوں توڑی گئی؟ حمزہ شہباز کی حکومت کیوں توڑی گئی، یہ سوال پوچھنا بنتا ہے، جب نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ لینے پر نکال دیا گیا تواس وقت آئین نے دستک کیوں نہ دی؟ ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ نے عمران خان سے کہا نوازشریف کے خلاف درخواست ہمارے پاس لاؤ، نوازشریف کو سزادینے والوں کی گواہیاں آگئیں لیکن نواز شریف کے خلاف مقدمات جوں کے توں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کیا گارنٹی ہے کہ یہ جیت کرپھر خیبرپختونخوا کی اسمبلی دوبارہ نہیں توڑے گا؟ اب یہ ہارے ہوئے بچے کی طرح دوسرے ملکوں کو پاکستان کی شکایتیں لگارہاہے، دوسرے ملکوں کو یہ بھی لکھنا کہ کس طرح تم نےپولیس والوں کی ہڈیاں توڑیں، عمران کی تھوک کے حساب سے ضمانتیں اور نوازشریف کو تھوک کے حساب سے سزائیں، اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے اور نواز شریف جائے گا، اب نواز شریف آئے گا اور سہولت کار جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے کہ یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، آپ کا جوائے لینڈ نہیں جہاں آپ کی بیگمات اور بچوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے فیصلے کرتے ہو، عدلیہ کو کہتی ہوں الیکشن کے لیے 20 ارب ہیں مگر ایک الیکشن تین بار کرانے کے لیے 60 ارب نہیں ہیں۔




No comments:

Post a Comment