کراچی میں شہری کی ڈانٹ کام کرگئی، ڈاکو لوٹے بغیر چلے گئے
کراچی میں شہری کی ڈانٹ کام کرگئی اور ڈاکو ڈانٹ پڑ جانے پر لوٹے بغیر چلے گئے۔
کرچی کے علاقے کورنگی100کوارٹرز میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری جیسے ہی اپنے گھرپہنچا تو تعاقب کرتے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان پہنچ گئے۔
ایک ملزم نے اسلحہ دکھا کر شہری سے سامان مانگا تو شہری ملزم پر برس پڑا جس پر ملزم ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
No comments:
Post a Comment