فائنل میں رسائی کی جنگ: پشاور کی لاہور کیخلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مد مقابل ہیں۔
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کو آج کامیاب کریں گے، پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔
No comments:
Post a Comment