health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ہے،پی ٹی آئی وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس پاکستان کا تحریک انصاف کو پہل کرنے کا مشورہ

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ہے،جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کی اعلیٰ قیادت سے بھی ایسے رویے کی توقع ہے، پہل تحریک انصاف کو کرنا ہو گی کیونکہ عدالت میں وہ آئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ،نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،سینیٹر فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی نے کہا ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کی اعلیٰ قیادت سے بھی ایسے رویے کی توقع ہے، پہل تحریک انصاف کو کرنا ہو گی کیونکہ عدالت میں وہ آئے ہیں، ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے، معاشی حالات دیکھیں، آٹے کیلئے لائنیں لگی ہوئی ہیں،آپس میں دست و گریبان ہونے کے بجائے ان لوگوں کو سوچیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاانتخابات تاخیرکاشکار ہوئے تو یہ بحران مزید بڑھے گا۔

No comments:

Post a Comment