health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

رویت ہلال کمیٹی کے لیے مرغن کھانوں کا ٹینڈر واپس ہوگیا

 


رویت ہلال کمیٹی کیلئے مرغن کھانوں کا ٹینڈر واپس ہوگیا۔

اب رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کو دم پخت چاول، چکن تکہ بوٹی، چکن کڑاہی، سیخ کباب، رشین سلاد، حلوہ، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس، پیسٹری اور سینڈوچ نہیں ملے گا۔

 رویت ہلال کمیٹی کیلئے مرغن کھانوں کا ٹینڈر واپس لے لیا گیا ہے، ٹینڈر سوشل میڈٰا پر وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے نگران وزیرِ  مذہبی امور نے نوٹس لیا  اور ٹینڈر واپس لینے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتِ حال میں پُرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا ۔

No comments:

Post a Comment