health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں، فواد چودھری

 


پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مختلف راستوں سے زمان پارک جانے کی کوشش کی۔ زمان پارک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ آرٹیکل 15 رائٹ آف مومنٹ کا حق دیتا ہے۔ یہاں پر مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ فارن پالیسی تباہ ہو چکی ہے۔ اس حکومت کا صرف اور صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا۔

انہوں نے کہا عمران خان اس عوام کی آواز ہے اس لئے اسکو پکڑنا ضروری ہے۔ ایک خاتون جس نے زندگی میں کھبی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ خاتون ایجنڈا دیتی ہے کہ عمران خان کو پکڑنا ہے۔ مجھے بہت امید ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے قد آور رہنما آج کے زمان پارک میں ہونے والے واقع کی مزمت کریں گے۔ آئی جی اور حکومتی ترجمان نے جو پریس کانفرنس کی وہ سوشل میڈیا پر پہلے ہی پتا چل چکی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کل جو بھی معاہدہ ہوا اسکی خلاف ورزی کی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا ڈی آئی جی آپریشن اور عمران کشور جو کہ توکل پرسن مقرر کئیے گئے تھے انکو بھی صبح پیغام بھیجا کہ آج زمان پارک میں آپریشن کیئے جانے کی خبریں ہیں جو کہ غلط ہو گا۔ عدالت میں کہا گیا کہ سرچ وارنٹ کے ساتھ سرچ کیا جائے گا تو ہم نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کریں گے لیکن انہوں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا۔ شیر لاہور سے نکلا تو گیڈروں نے حملہ کر لیا۔ عمران خان عدالت کے حکم پر آج اسلام آباد گئے ہیں لیکن ابھی تک انکی عدالت میں حاضری نہیں ہونے دی جا رہی۔ لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دے دی ہے۔ آئی جی اور محسن نقوی پرسنل ہوئے ہیں کیونکہ ظل شاہ کا قتل انہوں نے کیا ہے۔ یہ لوگ مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ توشہ خانے کے اوپر مریم نواز ، مریم اورنگزیب خود سب سے بڑی چور نکلی ہے۔ آج جو کچھ ہوا اسکی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ کارکن فائنل تحریک کے لئے تیار رہیں عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں۔

No comments:

Post a Comment