عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اُڑ رہا ہوتا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اُڑ رہا ہوتا۔
لندن میں نوازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے اس کا آدھا بھی آپ کو 2017 میں مل جاتا تو کیا حالات ہوتے؟
صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اُڑ رہا ہوتا، مطلب ترقی کر رہا ہوتا،بہت خوشحال ہوتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روپے کی تاریخی گراوٹ پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کو ملک پر مسلط کرنے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے 11 ماہ میں روپے کی قدر 65 فیصد گرچکی ہے، روپے کی بے قدری سے ملک پر قرضوں میں 14 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا اور مہنگائی 75 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
No comments:
Post a Comment