health

[health][bsummary]

vehicles

[vehicles][bigposts]

business

[business][twocolumns]

شادی بیاہ کے فرنیچر کی خریداری کہاں سے کی جائے؟

شادی بیاہ کے فرنیچر کی خریداری کہاں سے کی جائے؟


انسان کی ایک تخلیقی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ نئی سے نئی چیزوں کے استعمال کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ اسی طرح اگربات کی جائے فرنیچر کی خریداری کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فرنیچر کی صنعت میں بھی جدت آچکی ہے اور آپ کو ہر طرح کے نت نئے انداز کا فرنیچر مارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ فرنیچر کی خریداری سے متعلق سامان کے انتخاب کا انحصار آپ کی جیب پر ہے اور لاہور پاکستان کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں آپ اپنی استطاعت کے مطابق فرنیچر کی خریداری کر سکتے ہیں۔ تو اگلا سوال یہ ہے کہ فرنیچر خرید نا کہاں سے ہے؟ اس کے بارے میں ہم آپکو بتاتے ہیں۔ 

لاہور کی مرکزی شاہراہ فیروز پور روڈ پر واقع اچھرہ مارکیٹ ون سٹاپ شاپنگ مارکیٹ ہے۔ کپڑوں سے لے کر پردے، فلیچر اور فٹنگ سے لے کر فرنیچر تک آپ کو اس بازار میں ہر چیز مل سکتی ہے۔ اچھرہ مارکیٹ نہ صرف خریداری کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہ لاہور کی قدیم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ آپ مطلوبہ قسم کے فرنیچر کے ڈیزائن، انداز اور لکڑی یہاں سے خرید سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ لاہور کی مین مارکیٹ گلبرگ بھی مشہورترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو پوش علاقے گلبرگ کے قلب میں واقع ہے۔ بہت سی دوسری دکانوں کے علاوہ آپ کو یہاں فرنیچر کی دکانیں بھی جگہ جگہ نظر آئیں گی جو دفاتر اور گھروں کے لیے تیار فرنیچر فروخت کرتی ہیں۔ یہ دکاندار آن ڈیمانڈ فرنیچر کی تیاری کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ چونکہ یہ فرنیچر مارکیٹ لاہور کے سب سے زیادہ پوش علاقوں میں واقع ہے اس لیے یہاں فرنیچر کی قیمتیں شہر کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں نسبتا زیادہ ہو سکتی ہیں۔ زیادہ تر کا میں دفتری فرنیچر کے لیے ہیں لیکن گھر یلوفر نیچر کے لیے چند پرانی وکا نہیں اب بھی موجود ہیں جو اعلی معیار کے ہیڈ سیٹ اور صوفے تیار کرتی ہیں۔

وسطا یہاں 7 افراد کی نشست کے لیے صوفہ سیٹ کم از کم 30,000 روپے میں با آسانی مل سکتا ہے۔ اس بازار میں کاریگر صوفہ سیٹ بنانے کے لیے جو لکڑی استعمال کرتے ہیں وہ کیکر کے درخت کی ہے۔ جب آپ صوفہ سیٹ خرید رہے ہوں      تو آپ بیڈ سیٹ خریدنے میں بھی دلچسپی لے سکتے ہیں جو اس بازار میں دستیاب ہیں۔ اوسطاً ایک بیڈ سیٹ کی قیمت یہاں 40,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment